ہندوستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ تعلیم وصحت اور خوشگوار تعلقات کا فروغ
مصری کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم کا کیرالہ میں والہانہ خیر مقدم۔
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم علام وزرات خارجہ کے سرکاری مہمان کے طور پر چھ روزہ ہندوستانی دورہ پرہیں، اس موقع پرگرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد سے ملاقات اورجامع الفتوح گرانڈ مسجد آف انڈیامیں نماز جمعہ کی امامت کے لئے کیرالہ پہونچے۔ جہاں ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی اور پرو چانسلر ڈاکٹر حسین ثقافی نے کا لی کٹ انٹر نیشن ایئر پورٹ پر والہانہ خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر شوقی ابراہیم علام نے نالج سٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور شیخ ابوبکر احمد سمیت اراکین کے ساتھ مختلف علمی،مذہبی اور ثقافتی امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔اس موقع پر مفتی اعظم مصر اور گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر نے اپنی مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھائی چارہ،ہم آہنگی اور علمکے ورثے پر قائم ہیں،دونوں ممالک کے جمہوری حقوق ہر شہری کو مساوی حق فراہم کرتا ہے،ہم حکمرانوں اور وزراسے درخواست کرتے ہیں آئین کے حقوق کی پاسداری کی جائے۔بیان میں کہاگیا کہ تعلیم،بھائی چارہ،انسان دوستی کا فروغ بیحدضروری ہے،یہی وہ عناصر ہیں جن کی شاخیں مضبوطی سے جڑی ہوئی ہیں۔مختلف مذاہب،نسلوں،فرقوں کے تنوع کے ساتھ اس وراثت میں ہندوستاں کو دنیا میں اعلی مقام حاصل ہے جو ہندوستانی عوام کے لئے قابل فخر ہے۔مشترکہ بیان میں کہاگیا کہ مصر اور ہندوستان کے علماایک دوسرے کے ساتھ بقائے باہمی کے ساتھ قائم کریں،جس سے دونوں ممالک میں مذاہب کے درمیان رواداری،اور ہم آہنگی کا فروغ ہوسکے،سائنس اور تجربات کے میدان میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیاں مل کرکام کریں۔دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لئے تعلیمی سیمنار،اور تحقیق وریسرچ،تکنالوجی جیسے اہم پروگرامس ہونے چاہئے۔تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم،صحت،تکنالوجی،سائنسی تجربات اور خوشگوار تعلقات کا فروغ ہو جس کی اہم ضرورت ہے۔