۔گورکھپور3جنوری(نمائندہ) حافظ ملت علیہ الرحمہ محدث مبارکپوری جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے عرس مبارک کے موقع پر

صاحب دیوان شاعر مفتی ندیم مصباحی سلطان پوری کی صدارت میں آن لائن طرحی منقبتی مشاعرہ زیر اہتمام مدارس نیوز گروپ پر شعراےکرام بڑی دل چسپی سے شاعری کر رہے ہیں،ان کے منتخب اشعار حسب ذیل ہیں، زمانےکوکیاروشن رضاکےفیض وحکمت سے،
جہاں بھرمیں منورہےدیارحافظ ملت
نفیس رضوی مصباحی،

سدا کی آپ نے بے لوث خدمت دینِ فطرت کی
“رہے گا حشر تک باقی وقارِ حافظ ملت”
ساحل گورکھپوری،
نہ ہوتے آپ تو ملتی نہ پھر مصباحیت مجھ کو
مرے دامن میں بھی آئی بہارِ حافظِ ملت
فیاض خان مصباحی،
ملی ہے علم کی دولت ہمیں بھی آپ کے درسے
بہت بافیض ہے اب تک مزارِ حافظ ملت
محمد عمران ،
کبھی رسوا نہیں ہوگا نثار حافظ ملت
رہے گا حشر تک باقی وقارِ حافظِ ملت،عبدالقادر نوری
،فلک کے چاند تارے بھی سلامی دیتے ہیں اس کو
ثریا سے بھی اونچا ہے منار حافظ ملت،اشتیاق مہراج گنجوی،
اگر تو چاہتا ہے سربلندی دونوں عالم میں
تو چل پھر امجدی ہو جا نثار حافظ ملت،رمضان امجدی مہراج گنجوی،
فروغِ دین وملت کےلئےمصباحی علما کی
نظر آتی ہے دنیا میں بہارِ حافظ ملت،اسداللہ نظامی مصباحی
ندیم اختر نے دیکھا ہے دیارِ حافظ ملت
بہت ہی خوب صورت ہے دیارِ حافظ ملت،ندیم اختر امیٹھی،
بڑا پرنور ہے لوگو! دیارِ حافظ ملت،ہراک سنی کے دل میں ہے وقارِ حافظِ ملت،
عبد المجید مصباحی،
خدانے ایسی بخشی ہے اے اشعر رفعت وعظمت
“رہے گا حشر تک باقی وقار حافظ ملت”
اشعرنورانی پلاموی,
حسیں ہے، دل نشیں ہے، رہ گزارِ حافظ ملت
ہے بے شک خوشنما نقش و نگارِ حافظ ملت

نہ ہو سیراب کیسے ایک عالَم تجھ سے اشرفیہ!
کہ تو ابرِ کرم ہے یادگارِ حافظ ملت

جہاں کے گوشے گوشے میں صدا قرآن کی پہنچے
یہی کہتا ہے سُن ارشد مزارِ حافظ ملت
قاضی شاہ محمد ارشد القادری ان کے علاوہ اور بھی شعراء نے اپنے اشعار پیش کئے۔