دیوبند شہر کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام ڈاکخانہ کے وسیع و عریض میدان میں حکومت کی پالیسی اگنی پتھ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا اس مظاہر میں ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند عالی جناب رام ناتھ کوند صاحب کو دیوبند کے تحصیلدار صاحب کے ذریعہ سے بھیجا گیا میمورنڈم میں صدر جمہوریہ ہند سے مانگ کی گئ ہے کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار والی حکومت اگنی پتھ قانون کے ذریعے سے کروڑوں نوجوانوں کی معصوم زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کا کام کررہی اس قانون کے ذریعہ نہ صرف نوجوانوں کا مستقبل خراب ہوگا بلکہ وہ عمر کا ہدف گزر جانے کے بعد کسی بھی محکمہ میں ملازمت نہیں کرسکیں گے جو ایک گھناؤنا عمل ہے اس لئے ہم عالی جناب صدر مملکت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس قانون کو کالعدم قرار دے کر کروڑوں نوجوانوں کی زندگی بچائیں تاکہ اگنی ویر سے زیادہ سے زیادہ نوجوان فائیدہ اٹھاسکیں میمورنڈم پر دستخط کرنے والوں میں دیوبند اسمبلی سیٹ سے کانگریس پارٹی کے سابق امیدوار راحت خلیل صدیقی ، شہرکانگریس کمیٹی کے صدر تنظیم صدیقی ، ضلع سہارنپور کانگریس کمیٹی کے سکریٹری وریام خاں ، ضلع سہارنپور کانگریس ورکرز کمیٹی کے صدر سلیم احمد عثمانی ، مشہور کانگریس کے رہنما اجے تیاگی، افضال قریشی ، نیتا مظاہر حسن محمد لئیق انصاری ، محمد اشرف بھارتی، امراؤ سنگھ، شکیل احمد ، عبدالقادر تیاگی ، ہر پال سنگھ ، یوسف خلیل صدیقی ، محمد صفوان صفی ، محمد فہیم صدیقی ، شکیل احمد وغیرہ شامل تھے اس پر امن خاموش مظاہرہ میں سینکڑوں ورکز شامل تھے