مہولی/ سنت کبیر نگر!
مہولی ڈاکگھر میں تعینات رہے دو سابق سبپوسٹ ماسٹروں کے خلاف تھانہ مہولی میں ڈاک سپرنٹینڈنٹ ڈی.کے.بھارتی نے تحریر دیکر غبن کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق مہولی ڈاکگھر میں تعینات دو سابق پوسٹ ماسٹر لال چند شریواستو اور گیانیندر تیواری پرنقدی پارٹ آف قیس کا 22لاکھ 6ہزار 281 روپیہ کی سرکاری رقم غبن کر لینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

 

ڈاک سپرنٹینڈنٹ آر.پی.گری نے ایک کمیشنری کمیٹی کی تشکیل کرکے سال2015-2018 کے درمیان پوسٹ رہے سبپوسٹ ماسٹر لال چند شریواستو اور گیانیندر تیواری کے درمیان کئے گئے غبن کے جانچ کی ذمے داری سونپی گئی تھی-
جانچ ٹیم نے آخر کار17 مارچ 2022کو مذکورہ پوسٹ ماسٹروں کے ذریعے کیے گیے غبن کا خلاصہ کرتے ہوۓ ڈاک سپرنٹینڈنٹ کو اپنی رپورٹ سونپ دی تھی۔
مہینوں تک اس جانچ رپورٹ پر کوئی کارروائی اس لئے نہیں کی گئی کیونکہ ملزمان معاملے کے نپٹارے میں لگے رہے۔
پورے معاملے کو لیکر ڈاک سپرنٹینڈنٹ نے بستی کمیشنری بستی نے سرکل آفیسر دھن گھٹا کو ایک تحریر بھیجا ۔
سرکل آفیسر کے حکم پر مہولی پولس نے سبپوسٹ ماسٹر لال چند شریواستو اور گیانیندر تیواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔