ملک سے غربت کاخاتمہ سماج کے ہرطبقہ کے مدد سے ہی ممکن:شیخ ابوبکر
مرکز چیریٹی نے 111/سادات کے لئے مکانات وقف کئے
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی….
جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں منعقدہ مرکز چیریٹی کانفرنس کے موقع پر آج یہاں گرانڈ مفتی آف انڈیا نے مذہبی،سماجی اور سیاسی حضرات کی موجودگی میں مدنیم گروپ کے تعاون سے تعمیر کردہ ۱۱۱/مکانات سادات کے لئے وقف کیا۔مرکز نے مدنیم انجمن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سادات ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کیا۔جس کے تحت کیرل کے مختلف تنظیموں میں خدمت انجام دینے والے سادات کرام کے لئے دارلخیر ہاؤسنگ پروجیکٹ مستحق خاندان کے حوالے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پہلے ۰۰۱/مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تھا لیکن درخواست کنندگان کی زیادتی کے سبب 313/مکانات کو شامل کیا گیا۔ جس میں پہلے مرحلے کی تعمیر 111/ مکانات کی چابی انکے حوالہ کردیا گیا۔
اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمدنے اپنے پیغام میں کہاکہ سماج کی ترقی کے لئے سب کو آگے آنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ سماج کے ہر طبقہ کی مدد کرنی چاہئے،ملک سے غربت کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب پسماندہ طبقہ کی مدد کرینگے۔شیخ نے کہاکہ یہ لمحہ مرکز کے لئے تاریخی ہے۔ جس میں سادات کرام کی مقدس خدمات کا موقع ملا ہے۔
چیریٹی کانفرنس کا آغاز شام ۷ بجے مرکز کے مین کیمپس میں سید علی بافقیہ کی دعا سے ہوا۔ سمستھا کیرالا جمعیۃ العلما کے صدر ای سلیمان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ایم کے راگھون ایم پی،اور پی ٹی اے رحیم ایم ایل اے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مرکز کے ڈائیریکٹر سی محمد فیضی نے اجلاس صدارت کی۔کیرالہ مسلم جماعت کے جنرل سکریٹری سید ابراہیم الخلیل البخاری نے کلیدی خطبہ دیا۔جبکہ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،ڈاکٹر حسین ثقافی،سید محمد تراب ثقافی،سید عبدالفتاح احدل نے بھی خطاب کیا۔مجید کاکاڑ نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔
پروگرام میں مدنیم عبدالطیف ثقافی کو ان کی خدمات پر اعزاز سے نوزا گیا۔اہم شرکاء میں کے کے احمد کٹی مسلیار،وی پی ایم فیضی،سید اشرف،سید شرف الدین جمل اللیل،سید حسن الاحدل،سید شہاب الدین احدل،پروفیسر اے کے عبد الحمید کے اسما قابل ذکر ہیں۔
فوٹو کیپشن: کالی کٹ میں منعقد مرکزچیریٹی کانفرنس میں 111/مکانات سادات کے لئے وقف کرتے ہوئے گرانڈمفتی آف انڈیا شیخ ابوبکراحمد….