سنت کبیر نگر ِ قریش احمد صدیقی

کاشتکار مخالف تینوں زرعی قانون کے خلاف چل رہے احتجاج میں کاشتکار ہوئے فتحیاب ِ پرویز احمد

مرکز کی مودی حکومت کے تحت لائے گئے کاشتکار مخالف تینوں زرعی قانون کے خلاف لگ بھگ ایک سال احتجاج چل رہا ہے –
احتجاج کے دوران سیکڑوں کاشتکار فوت ہو گئے ہیں مگر مرکز کی مودی حکومت پر احتجاج کا کوئ اثر نہیں ہوا اب جبکہ پانچ صوبوں کے اسمبلی کے الیکشن میں بے جے پی کو اپنی ہار طئے لگنی لگی تو وزیر اعظم نے کاشتکار مخالف تینوں زرعی قانون کو واپس لینے کا اعلان کردیا- جبکہ ملک کی عوام پر اس چال کا کوئ اثر پڑنے والا نہیں ہے –
کیونکہ یوپی کے ساتھ ساتھ پورا ملک مہنگائ بے روزگاری کی مار سے پریشان ہے -اور ملک کی عوام پورے طور سے جان گئی ہے کہ جب تک مرکز اور صوبوں میں بے جے پی کی حکومتیں ہونگی تب تک مہنگائ بے روزگاری غریبی کی مار سے نجات ملنے والی نہیں ہے –

یہ باتیں سماجوادی کے قداور لیڈر اور 313 خلیل آباد اسمبلی حلقہ سے مستقبل کے امیدوار کومل یادو نے ایک بیان میں کہا –

وہیں سماجوادی پارٹی خلیل آباد کے شہر صدر پرویز احمد نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ تینوں زرعی قانون واپس ہونا متحد کسانوں کی ایک بڑی فتح ہے –
محترم پرویز احمد نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ کسان مخالف غلط قانون بنانے سے حکومت کو متحد کاشتکاروں کے سامنے جھکنا پڑا ہے –
جس سے یہ ثابت ہوتا ہے ہے حکومت چلانا ایسے لوگوں کا کام نہیں ہے – انکو استعفیٰ دے کر حکومت چلانے والے ماہرین کے حوالے کر دینا چاہئے –