زیارت حرمین طیبین [عمرہ] کرکے واپس لوٹے حضرت علامہ پیر سیدنوراللہ شاہ بخاری وحضرت پیرسیدداون شاہ بخاری کا جگہ جگہ لوگوں نے کیا شانداراستقبال

خانۂ کعبہ کی زیارت و طواف ، روضۂ رسول پر حاضر ہو کر دست بستہ صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت ، حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن [زادھمااللہ شرفاً وتعظیما] کے دیگر مقدس و بابرکت مقامات کے پُرکیف نظاروں کی زیارت سے اپنی روح و جان کو سیراب کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے،مگر اس خواہش کی تکمیل بلند نصیبہ والے حضرات کو ہی حاصل ہوتی ہے چنانچہ ابھی چندایام قبل مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اورعلاقۂ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف باڑمیر کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث پیرطریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی اوران کے برادر صغیر حضرت پیرسیدداون شاہ بخاری انتہائی سادگی کے ساتھ زیارت حرمین طیبین کے لیے تشریف لے گیے،اور کل بتاریخ 28 نومبر 2023 عیسوی بروز شنبہ جدہ سے احمدآباد ہوتے ہوئے براہ گجرات واپس دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ

شریف پہنچے-
سہلاؤشریف پہنچنے پر دارالعلوم میں دارالعلوم کے جملہ اساتذۂ کرام و طلبہ اور فارغین انوارمصطفیٰ (انواری برادران) وعلاقے کے معززین اور خانوادۂ بخاریہ کے سبھی سادات کرام نے شاندار استقبال کیا،راستے میں بھی گجرات وراجستھان کے مختلف مقامات پر بھی عقیدت مندوں نے شایان شان استقبال کیا۔
آپ کےساتھ اس مقدس سفرمیں حضرت مولاناسید صدرعلی شاہ بخاری،شہزادۂ مفتئ تھارحضرت مولاعبدالمصطفیٰ صاحب نعیمی

سہروری ناظم اعلیٰ دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا،حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری، محب گرامی حضرت مولانا باقر حسین صاحب قادری برکاتی انواری،مولانامحمدرمضان سہروردی و حضرت قاری ارباب علی قادری انواری و عزیزالقدر مولانامحمدعرس سکندری انواری سمیت اور بھی بہت سے خوش نصیب حضرات تھے-

اللّٰہ تعالیٰ ان سبھی حضرات کے اس عمرہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور ہم سبھی لوگوں کو زیارت حرمین طیبین کی سعادت سے مشرف فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ

رپورٹ: محمد شمیم احمد نوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر(راجستھان)