🔴

خصوصی خطاب حضرت مولانا کاتب احمد صاحب اکبری نے کیا۔

حسب سابق امسال بھی 13 نومبر 2023 عیسوی بروز دوشنبہ رضامسجد میروانی،پوسما، پھُوگیرا،باڑمیر میں خدمت دین وملت ایجوکیشن اینڈ فاؤنڈیشن و نوجوان کمیٹی میروانی پوسما کے

زیرنگرانی وزیر اہتمام، حضرت سید اقبال شاہ مٹاری کی سرپرستی، مصلح قوم وملت حضرت مولانا محمدعمر صاحب اکبری و حضرت مولاناشیرمحمد عرف میانداد صاحب اکبری کی صدارت اور طلیق اللسان حضرت مولانا محمدحسین صاحب

قادری انواری کی نظامت میں انتہائی شان وشوکت اور عقیدت واحترام کے ساتھ “غوث الوریٰ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا-
اس کانفرنس کی شروعات حضرت مولاناحافظ وقاری محمدمنور علی قادری انواری خطیب وامام عائشہ مسجد اندراکالونی باڑمیر کے ذریعہ

تلاوت کلام ربانی سے کی گئی-
بعدہ مدرسہ فیض نورمحمدشاہ جیلانی میروانی پوسما کے طلبہ وطالبات نے یکے بعد دیگرے نعت، غزل [سندھی نعت] وتقریراور مکالمہ پر مشتمل اپنا دینی ومذہبی پروگرام پیش کیا-
جب کہ خصوصی تقریر دارالعلوم فیض اکبری لونی شریف کے سابق شیخ التفسیر حضرت علامہ ومولانا کاتب احمدصاحب اکبری کی ہوئی-
آپ نے قرآن مقدس کی آیت کریمہ

“یاایھاالذین آمنوااتقو الله وکونوا مع الصدقین” کو اپنی تقریر کا عنوان بناکر لوگوں کو اپنے دلوں میں خشیت ربانی پیدا کرنے اور سچوں کی صحبت اختیار کرنے کی تاکید وتلقین کرنے کے ساتھ لوگوں کو ارکان اسلام بالخصوص پابندی

ومواظبت کے ساتھ نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے کی تاکید کی وہیں سبھی شرکاء جلسہ کو اپنے بزرگوں کی تعظیم وتکریم چھوٹوں پر شفقت،جملہ اوامر پر عمل پیرا ہونے ومنہیات سے پرہیز کرنے کی بھی سخت تاکید کی-
آپ کے خطاب سے قبل دارالعلوم انوارمصطفیٰ کے نائب صدر خطیب شیریں مقال حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری نے سندھی زبان میں بہت ہی اصلاحی خطاب کیا-
اس جلسہ میں ان حضرات نے خصوصیت کے ساتھ نعت ومنقبت خوانی اور خطاب کا شرف حاصل کیا-
مداح رسول حضرت مولانا قاری محمد جاویدصاحب سکندی انواری سہلاؤشریف،مولانا انور علی صدیقی،مولاناعبدالستار صاحب انواری،حافظ و قاری نواز علی برکاتی،مولوی دین محمد قادری متعلم دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف-

اس کانفرنس میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
ادیب شہیر حضرت مولانامحمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی، حضرت مولاناحاجی علی محمدصاحب نگر، مولانا مجیب،مولاناصدام حسین خطیب وامام رضامسجد میروانی

پوسما، مولانا ارباب علی اکبری،مولاناعبدالمجید، مولانا مراد علی قادری،خلیفہ عبدالشکور قادری،جناب محمد آدم خان،جناب ساجن خان،جناب حبیب اللہ، امید علی،محمدرمضان بھائی کے جی این ٹرانسپورٹ کمپنی،محمدرمضان خان،اُمید بھائی ، عباس بھائی وغیرہم-

صلوٰة وسلام اور استاذالقراء حضرت قاری غلام مصطفیٰ صاحب اکبری کی دعا پر یہ جلسہ اختتام کو پہنچا-

پھر خدمت دین وملت ایجوکیشن اینڈ فاؤنڈیشن و نوجوان کمیٹی میروانی پوسما کی طرف سے حضرت مولانا عبدالمبین صاحب قادری انواری و عالی جناب روشن بھائی اشفاقی نے سبھی شرکاء جلسہ کا شکریہ اداکیا۔

رپورٹ:(حافظ)محمد منور علی قادری انواری
خطیب وامام:عائشہ مسجد،اندرا کالونی،باڑمیر(راجستھان)