دارالعلوم رضائےمصطفیٰ چاندنگرکوسہ ممبرا کے ایک طالب علم نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنانے کاشرف حاصل کیا-

[ممبرا،ممبئ،پریس ریلیز]مہاراشٹر میں واقع دارالعلوم رضاٸے مصطفیٰ چاند نگر کوسہ ممبرا کے شعبہ حفظ کے ایک ہونہار طالب علم عزیزم حافظ مجیب احمد بن ادریس علی ساکن مِصرَن پوروہ بہراٸچ شریف یوپی نے دارالعلوم کے سربراہ حضرت حافظ وقاری باب السلام صاحب قادری کی سرپرستی اور اپنے استاذ خاص استاذ الحفاظ حضرت حافظ وقاری محمد شریف القادری اشفاقی بہراٸچی و حضرت مولانا محمد ضمیر خان سبحانی و مولانا معراج احمد علیمی وقاری معروف صاحبان کی نگرانی اور دارالعلوم کے دیگر اساتذہ وطلبہ کی موجودگی میں
ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سناکر اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے اونچا کردیا-فالحمدللہ علی ذلک-
اللہ تعالیٰ عزیزم حافظ مجیب احمد سلمہ کو مزید تحصیل علوم دینیہ کی توفیق سعید بخشے-
حافظ مجیب احمد نے صبح سات بجے سے پورا قرآن پاک ایک نشست میں سنانا شروع کیا اور بحمد اللہ شام سات بجے تک پورا قرآن پاک مکمل کردیا-
اس موقع پر دارالعلوم میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا-
جس میں دارالعلوم کے اساتذہ و طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے حافظ مجیب احمد کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تابناک مستقبل کے لٸے دعاٶں سے نوازا-
ازیں قبل دارالعلوم رضاٸے مصطفیٰ کے تین اور طالب حافظ محمد ، حافظ محمد عثمان ،حافظ عبدالحمید بھی ایک نشست میں مکمل قرآن سنانے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں،جب کہ ان شاء اللہ العزیز دارالعلوم کے دو اور خوش نصیب وہونہار طالب علم 24 اور 25 دسمبر کو ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سنانے کا شرف حاصل کریں گے-
یقینا قرآن پاک کا حافظ ہونا بہت ہی اکرام واعزاز کی بات ہے،کل قیامت کے روز حافظ قرآن اور حافظ قرآن کے والدین کو امتیازی مقام ومرتبہ عطا کیا جاٸے گا اور اعزاز واکرام سے نوازا جاٸے گا-
اس مجلس کے اختتام پر امت مسلمہ کے لٸے دعاٸے خیر اور ملک وملت کے فلاح وبہبود کی دعا کی گٸی-
مذکورہ خبر حافظ وقاری محمد شریف القادری اشفاقی بہراٸچی صدرالمدرسین دارالعلوم ہٰذا نے نماٸندہ کو دیا-